آپ کا نامِ نامی ہے وردِ زباں مرے دل میں ہے بس آرزو آپ کی
آپ کا نامِ نامی ہے وردِ زباں مرے دل میں ہے بس آرزو آپ کی
حافظ عبدالجلیل
MORE BYحافظ عبدالجلیل
آپ کا نامِ نامی ہے وردِ زباں مرے دل میں ہے بس آرزو آپ کی
اک مجھے ہی نہیں اے مرے چارہ گر سارے عالم کو ہے جستجو آپ کی
ہے مزمل شہا پیرہن آپ کا ہر زمانہ ہے شاہ زمن آپ کا
کس قدر شان والا کلام آپ کا سارا قرآن ہے گفتگو آپ کی
آپ کا اسمِ عالی جہاں سے جدا سارے عالم میں چرچا اسی نام کا
ذکرِ صلِ علیٰ مرحبا مرحبا ہو رہی ہے ثنا کوبکو آپ کی
ہم تو ڈوبے تھے آقا خدا کی قسم رکھ لیا آپ نے بے کسوں کا بھرم
بس یہ نسبت سہارا بنی ہر جگہ ساری امت ہوئی سرخرو آپ کی
جن کے جھولے جھلاتے رہے ہیں ملک جن کی پیشانیوں میں ہے نوری جھلک
آپ کے لاڈلے یہ حسین و حسن دونوں تصویر ہیں ہوبہو آپ کی
آپ کے در کی نسبت سلامت رہے یہ سلامت رہے تا قیامت رہے
ہے جلیلؔ اپنے دل کی یہی آرزو دفن ہونے کو مل جائے کو آپ کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.