Font by Mehr Nastaliq Web

ہو کرم کی نظر اس گنہگار پر ہا تھ باندھے کھڑا ہے یہ در پر شہا

حافظ عبدالجلیل

ہو کرم کی نظر اس گنہگار پر ہا تھ باندھے کھڑا ہے یہ در پر شہا

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    ہو کرم کی نظر اس گنہگار پر ہا تھ باندھے کھڑا ہے یہ در پر شہا

    کچھ نواسوں کا صدقہ عطا کیجیے اپنا دامن یہ لے جائے بھر کر شہا

    آپ کے در پہ آتے ہیں شاہ و گدا لوٹ کر در سے کوئی نہ خالی گیا

    جس نے مانگا ہے جو بھی مرے مصطفیٰ آپ نے اس کو بھیجا ہے دے کر شہا

    کیوں نہ شہر مدینہ ضیا بار ہو اس کے چاروں طرف نور ہی نور ہی

    ہیں ہوائیں بھی کتنی مصفیٰ یہاں اور فضا بھی ہے کتنی معطر شہا

    جس نے جھیلے ہیں صدمے سدا ہجر کے دور طیبہ سے آخر وہ کیوں کر رہے

    کیف ملتا ہے کیسا یہاں وصل میں ہم نے دیکھا مدینے میں آ کر شہا

    ہاتھ جوڑے کھڑا ہے جلیلِؔ حزیں آپ کے در کا منگتا ہے اے شا ہ دیں

    لوٹ کر پھر بھی آئے گا یہ با لیقیں اس کو اذنِ حضوری ملے گر شہا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے