یا رب ہمیں بلندیٔ فکر و خیال دے
یا رب ہمیں بلندیٔ فکر و خیال دے
خود آگہی کے نور کا عکسِ جمال دے
جینا بھی تیرے نام ہو مرنا بھی تیرے نام
گزریں جو تیری یاد میں وہ ماہ و سال دے
یا رب مرے وطن کے مقدر کو کر عطا
وہ رفعتیں کہ جن کی زمانہ مثال دے
نفرت کی تیرگی مٹے اس سر زمین سے
ہر فرد کو تو پیار کے سانچے میں ڈھال دے
کل اس کی عزتوں کے محافظ جو بن سکیں
یا رب ہماری قوم کو وہ نونہال دے
ہے یہ بھی اک دعا ترے عاجز جلیلؔ کی
اس ابتلا کے دور میں رزقِ حلال دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.