Font by Mehr Nastaliq Web

یا رب ہمیں دکھا دے بطحیٰ کی اب فضائیں

حافظ عبدالجلیل

یا رب ہمیں دکھا دے بطحیٰ کی اب فضائیں

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    یا رب ہمیں دکھا دے بطحیٰ کی اب فضائیں

    ہم بھی ترے حرم میں دل کی لگی بجھائیں

    کر کے طوافِ کعبہ آ جائیں ملتزم پر

    اپنے کریم رب کو پھر عرضیاں سنائیں

    میزاب کے ہوں نیچےبرسے کرم کی بارش

    رحمت کے پانیوں سے جی بھر کے ہم نہائیں

    صحنِ حرم سے ہو کر مسعیٰ میں ہاجرہ کی

    بین الصفا و مروہ دہرائیں وہ ادائیں

    پہلو میں تیرے گھر کے چومیں گے سنگِ اسود

    آنسو بہا کے اپنی دھوئیں گے سب خطائیں

    تکتے ہوں تیرا کعبہ دامن ہمارے وا ہوں

    ہم پر بھی آ کے برسیں رحمت بھری گھٹائیں

    جاکر حطیم میں پھر ہم بھی پڑھیں نوافل

    سجدے میں جب گریں تو جاں سے گزر ہی جائیں

    میری جلیلؔ رب سے بس التجا یہی ہے

    جائیں اگر حرم کو پھر لوٹ کر نہ آئیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے