Font by Mehr Nastaliq Web

خدایا میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

حافظ عبدالجلیل

خدایا میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    خدایا میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

    تو راضی ہو تیری رضا مانگتا ہوں

    مرا خالی کاسہ بھی بھر دے الٰہی

    میں صدقہ شہِ انبیا مانگتا ہوں

    ترے بن بھلا کون فریاد رس ہے

    میں دردوں کا مارا دوا مانگتا ہوں

    میں جاؤں مدینے پلٹ کر نہ آؤں

    درِ مصطفیٰ پر قضا مانگتا ہوں

    زمانے کے ہر ایک رنج و الم میں

    میں توفیقِ صبر و رضا مانگتا ہوں

    گناہوں کی حدت نے جھلسا دیا ہے

    مدینے کی ٹھنڈی ہوا مانگتا ہوں

    جہاں ہر نفس کو میسر ہو راحت

    وہ امن و سکوں کی فضا مانگتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے