حضرت حاجی بہادر منبعِ انوارِ حق
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت حاجی بہادر
حضرت حاجی بہادر منبعِ انوارِ حق
عمر بھر جن کی زباں کرتی رہی گفتارِ حق
بحرِ علم و معرفت کے اے شناور آپ نے
بے خبر انسانیت کو دے دیا کر دارِ حق
وقت کے جابر سلاطیں جب بھی آئے سامنے
اے بہادر آپ نے ہر دم کیا اظہارِ حق
آپ کے اسمِ گرامی کی مہک پھیلی رہے
تاقیامت دہر میں اے وردۂ گلزارِ حق
پیش کیسے کر سکوں میں آپ کو نذرِ سپا س
میں سراپا جرم ہوں اور آپ ہیں مینارِ حق
آپ کے در کی غلامی مل گئی جن کو جلیلؔ
ان کے سر پر سج گئی بس جان لو دستارِ حق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.