اے حسین ابنِ علی سب کچھ لٹایا آپ نے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
اے حسین ابنِ علی سب کچھ لٹایا آپ نے
جان و مال و آل دے کر دیں بچایا آپ نے
منبر و محراب و مسجد میں تلاوت سب نے کی
برسرِ نوکِ سناں قرآں سنایا آپ نے
آسماں بھی رو پڑا تھا اکبر و قاسم کا جب
کربلا کی ریت سے لاشہ اٹھایا آپ نے
تین دن پیاسے رہے اور بر لبِ نہرِ فرات
تشنہ اصغر دے دیا پانی نہ مانگا آپ نے
کس طرح اے شاہِ دیں میدان میں جاتے ہوئے
عابد بیمار کو سینے لگایا آپ نے
لشکر شامی سے آکر وہ حسینی بن گیا
اپنے قدموں میں بلا کر حر بنایا آپ نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.