مصطفیٰ کے دوش پر وہ کھیلنے والا حسین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
مصطفیٰ کے دوش پر وہ کھیلنے والا حسین
دین نانا کے لیے دکھ جھیلنے والا حسین
برسر محراب قرآں پڑھنے والے بے شمار
برسرِ نوکِ سناں لب کھولنے والا حسین
سب کچھ لٹا کر سجدہ ریزی کر بلا کی ریت پر
ششدر و حیران ہے ہر دیکھنے والا حسین
اسلام کے شاداب گلشن آئے تجھ پرکیوں خزاں
ہے سدا زندہ تِرا جب سینچنے والا حسین
ریگزارِ کربلا میں اپنے ہاتھوں سے جلیلؔ
سینۂ اکبر سے نیزہ کھینچنے والا حسین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.