مجلس سرکار میں جب بیٹھتے حضرت علی
مجلس سرکار میں جب بیٹھتے حضرت علی
آپ کی صحبت میں ہوتے آپ کے اصحاب بھی
دیکھتے صدیقِ اکبر یوں چہرۂ سرکار کو
اپنی آنکھوں میں سمو لیں جیسے حسنِ یار کو
یاد کرتے ساتھ ہی فرمودۂ سرکار کو
ٹکٹکی باندھے وہ تکتے حیدرِ کرار کو
مؤمنوں کی ماں نے پوچھا یا ابی المحترم
کیا سبب ہے چہرۂ حیدر کو تکتے ہیں بہم
کہہ اٹھے صدیق اکبر اے مری لختِ جگر
ہے سنا خود میں نے فرما تے تھے یہ خیرالبشر
اک نظر وجہِ علی پر ہے عبادت اس لیے
یہ عمل میں نے بنایا اپنی عادت اس لیے
ہے عبادت ڈالنا وجہِ علی پر اک نگہ
پس یہ میں نے اپنی عادت ہی بنالی عائشہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.