کعبۃ اللہ میں ولادت مرحبا شانِ علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
کعبۃ اللہ میں ولادت مرحبا شانِ علی
پائی مسجد میں شہادت مرحبا شانِ علی
ہے مبارک زندگی میں اجتماعِ برکتین
اللہ اللہ یہ سعادت مرحبا شان علی
ان کے سب اوصاف کا کیوں کر احاطہ ہوسکے
ذکر جن کا ہے عبادت مرحبا شانِ علی
ڈوبے سورج کا پلٹنا تیری خاطر بو تراب
کیا ملا اجرِ اطاعت مرحبا شانِ علی
مرتبت ان کی بھلا بے مثل پھر کیوں کر نہ ہو
چہرہ تکنا بھی عبادت مرحبا شانِ علی
اپنے بچوں کا نوالہ دینا سائل کو جلیلؔ
اس گھرانے کی ہے عادت مرحبا شانِ علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.