اہل حق کے مقتدا عثمانِ ذوالنورین ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عثمان غنی (مدینہ-سعودی عرب)
اہل حق کے مقتدا عثمانِ ذوالنورین ہیں
مؤمنوں کے پیشوا عثمان ذوالنورین ہیں
رحمتِ کونین کی رحمت کا دریا ہر گھڑی
جن کے ہاں بہتا رہا عثمان ذوالنورین ہیں
قدسیانِ آسماں کرتے رہے ان سے حیا
کیا ہی سچے باحیا عثمانِ ذوالنورین ہیں
جامع القرآن کی امت سدا احسان مند
جس نے یہ تحفہ دیا عثمانِ ذوالنورین ہیں
زندگی کے آخری لمحات میں جن کا لہو
پاک صفحوں پر گرا عثمانِ ذوالنورین ہیں
جان دی لیکن نہ چاہا ارضِ طیبہ میں ہو خون
وہ شہید و باوفا عثمانِ ذوالنورین ہیں
سب لٹایا راہ حق میں عمر بھر دل کھول کر
منبعِ جود و سخا عثمانِ ذوالنورین ہیں
جن پہ نازاں مصطفیٰ ہیں کون ہے ان سا جلیلؔ
کہہ اٹھے سب برملا عثمانِ ذوالنورین ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.