نخوت و پندار کے بت توڑنے والا عمر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عمر بن خطاب (مدینہ-سعودی عرب)
نخوت و پندار کے بت توڑنے والا عمر
ہر تنی گردن جھکانے کے لئے آیا عمر
بعد از خیرالوریٰ ہوتا اگر کوئی نبی
کہہ دیا میرے نبی نے وہ فقط ہوتا عمر
عدل فاروقی ہے سارے دہر میں ضرب المثل
چار سُو ہے آپ کے انصاف کا چرچا عمر
آپ کے سائے سے بھی شیطان ڈھونڈے ہے فرار
آپ کو مولیٰ نے بخشا دبدبہ ایسا عمر
راہ حق میں ہو شہادت مرگ در شہرِ بنی
رب نے ویسا کر دیا جو آپ نے چاہا عمر
کل نجومِ آسماں کے ہیں برابر نیکیاں
ہو مبارک آپ کو یہ آپ کا حصہ عمر
اس طرف کفارِ مکہ سب کھڑے تھے دم بخود
لرزہ بر اندام تھے کہ اب کرے گا کیا عمر
آپ کا ہے منفرد دنیا میں اعزاز و شرف
رب سے خود سرکار نے ہے آپ کو مانگا عمر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.