میری نظر میں ہر گھڑی رہتا ہے جلوہ آپ کا
میری نظر میں ہر گھڑی رہتا ہے جلوہ آپ کا
وہ سدا ہنستا ہوا پُر نور چہرہ آپ کا
کان میں رس گھولتی جس کی حلاوت رات دن
پیا ر میں ڈوبا ہوا میٹھا سا لہجہ آپ کا
عشقِ محبوب خدا میں عمر بیتی آپ کی
اتباعِ سنتِ نبوی وظیفہ آپ کا
آپ کی تربت بھی ہے مر جع خلائق اس لیے
عمر بھر مخلو ق کی خدمت تھا شیوہ آپ کا
فیض یابِ کل سلاسِل صدقۂ غوثِ جلی
فیض لینا ہر ولی سے تھا وطیرہ آپ کا
بارگاہِ مصطفیٰ سے فیض وہ پایا جلیلؔ
ہو رہا ہے کوچہ کوچہ اب بھی چرچا آپ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.