ہو مبارک غار کا وہ فیضِ نسبت زندہ پیر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت زندہ پیر
ہو مبارک غار کا وہ فیضِ نسبت زندہ پیر
مصطفیٰ کی آپ پر نظرِ عنایت زندہ پیر
ذکر کی بر کت سے ہیں معمور یہ کوہ و دمن
دے رہے ہیں رات دن اس کی شہادت زندہ پیر
منتہائے آرزو جن کی ہو اللہ کی رضا
ان کو ہوتی ہے میسر یہ سعادت زندہ پیر
آپ نے خلقِ خدا کو حق شنا سی کی عطا
بڑھ گئی ہے آپ کی ہر دل میں چاہت زندہ پیر
لائق حمد و ثنا ہے بس وہی ربِ کریم
جس نے بخشی آپ کو یہ استقامت زندہ پیر
ضربِ اللہ ھو کی لذت ملی جن سے جلیلؔ
میری آنکھوں کی ہیں ٹھنڈک دل کی راحت زندہ پیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.