Font by Mehr Nastaliq Web

اسلام تری شان مرا مولیٰ علی ہے

حافظ عبدالجلیل

اسلام تری شان مرا مولیٰ علی ہے

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    اسلام تری شان مرا مولیٰ علی ہے

    ایمان تری جان مرا مولیٰ علی ہے

    سرکار دوعالم کا یہ فرمان ہے شاہد

    ایمان کی پہچان مرا مولیٰ علی ہے

    وہ جس پہ نظر کر دیں ولایت ہے اسی کی

    ولیوں کا وہ سلطان مرا مولیٰ علی ہے

    النظر الی وجہ علی ٹھہری عبادت

    کس درجہ وہ ذیشان مرا مولیٰ علی ہے

    ہجرت کی عجب رات ہے بستر پہ نبی کے

    سویا ہوا مہمان مرا مولیٰ علی ہے

    قاتل کو تواضع میں پلاتا ہے جو شربت

    وہ ایک ہی انسان مرا مولیٰ علی ہے

    دارین میں آقا نے اخی جس کو بنایا

    وہ خاصۂ خاصان مرا مولیٰ علی ہے

    لجپال ہے اتنا کہ محبین کے ہر دم

    ہر درد کا درمان مرا مولیٰ علی ہے

    جس پر ہیں جلیلؔ اپنے دل و جان بھی قربان

    وہ صاحبِ ایمان مرا مولیٰ علی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : مشک مدحت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے