میرے نبی کا راج دلارا علی علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
میرے نبی کا راج دلارا علی علی
اہلِ وفا کی آنکھ کا تارا علی علی
مولیٰ حضور جن کے ہیں،ان کا علی بھی ہے
سب مؤمنوں کو جان سے پیارا علی علی
آلِ نبی ہی جائیں گے پہلے بہشت میں
پھر جس طرف کریں گے اشارا علی علی
تجھ کو تو دیکھنا بھی عبادت ہے ذکر بھی
ثانی بھلا ہے کون تمہارا علی علی
علمِ نبی کے شہر کا جویا ہے گر کوئی
در اس کے واسطے ہے تمہارا علی علی
مرحب جو آیا سامنے للکارتا ہوا
پٹخا اسے زمین پہ مارا علی علی
محفوظ ہیں جو کشتئ آلِ نبی میں ہیں
دریائے رنج و غم کا کنارا علی علی
قرآں علی کے ساتھ علی ہیں مع القرآں
عقدہ کھلے گا حوض پہ سارا علی علی
ہم بھی جلیلؔ انہی کے ہیں نوکر اسی لیے
آئے مدد کو جب بھی پکارا علی علی
- کتاب : مشک مدحت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.