مُجھ کو ہے میری جان سے پیارا علی علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
مُجھ کو ہے میری جان سے پیارا علی علی
ہر وقت یُوں زبان پر آیا علی علی
حَسنَین بھی، بتول بھی راضی ہیں مُصطفٰے
اُس سے کہ جس نے دل سے پُکارا علی علی
تُو ہے اَخی رسول کا زَوجِ بتُول بھی
حَسنَین سے بچوں کا بابا علی علی
فرمایا مصطفیٰ نے پکڑ کر علی کا ہاتھ
جس کا نبی ہے مولا ہے اُس کا علی علی
ہارا جو تین بار تو بولا وہ عبدِ وُدّ
فاتح تُمہی ہو آج میں ہارا علی علی
نا قابلِ شکست تھا مرحب بہ زعمِ خود
اُس کو تو ایک وار میں مارا علی علی
تیری نمازِ عصر جو چُھوٹی ترے لئے
سُورج پلٹ کے عصر پر آیا علی علی
ثابت ہوا جو عظمتِ اسلام کا نشاں
جھنڈا وہ تیرے ہاتھ میں آیا علی علی
آلِ نبی کے در کا ہوں جارُوب کش جلیل
کرتا ہوں اُن کی نوکری کہتا علی علی
- کتاب : لمعاتِ مدحت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.