مشکل میں ہیں نبی جی ہم پر کرم خدا را
مشکل میں ہیں نبی جی ہم پر کرم خدا را
ہم بے کسوں کا تجھ بن کوئی نہیں سہارا
فتنوں بھری فضا میں اس دورِ ابتلا میں
چھوڑا ہے جس نے تجھ کو پھرتا ہے مارا مارا
بخشے گا رب انہی کو محشر میں دیکھنا تم
میرے نبی کا ہوگا جن کی طرف اشارا
شاہوں کی شان و شوکت ان کی نظر میں کیا ہے
ٹکڑوں پہ تیرے جن کا دن رات ہے گزارا
دربار مصطفیٰ سے آیا ہمیں بلاوا
اپنا جلیلؔ چمکا یوں بخت کا ستارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.