Font by Mehr Nastaliq Web

کتنا ہے منفرد شہا حسن و جمال آپ کا

حافظ عبدالجلیل

کتنا ہے منفرد شہا حسن و جمال آپ کا

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    کتنا ہے منفرد شہا حسن و جمال آپ کا

    رشکِ مرسلاں رہا فضل و کمال آپ کا

    خوشبوئیں بکھر گئیں چہار سو فضائوں میں

    مشامِ جاں مہک اٹھی آیا خیال آپ کا

    خود ہی خدا نے چن لیا اپنی اذان کے لیے

    کیسا مقام پا گیا پیارا بلال آپ کا

    کر کے نثار سب متاع صدیق یوں گویا ہوئے

    میری تو جاں بھی آپ کی مال و منال آپ کا

    اقصیٰ میں سارے مرسلیں سدرہ پہ تھے روح الامیں

    سب دیکھتے ہی رہ گئے اوجِ کمال آپ کا

    جلیلؔ کو بھی ہوں عطا بہر ردائے فاطمہ

    خلق و خصال آپ کے صدقِ مقال آپ کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے