Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الہی شاہنشا

حافظ حبیب علی شاہ

یا حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الہی شاہنشا

حافظ حبیب علی شاہ

MORE BYحافظ حبیب علی شاہ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ

    یا حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الہی شاہنشا

    ہوں بحرِ خودی کے طوفان میں کشتی کو میری اب پار لگا

    ہمدم ہی نہیں غمخوار نہیں اس وقت میں کوئی یار نہیں

    اب تیرے سوا اب تیرے سوا محبوب خدا، محبوب خدا

    گو ہوں میں برا، گو ہوں میں برا، کب ہوں میں بھلا، کب ہوں میں بھلا

    پر ہوں میں تیرا، پر ہوں میں تیرا، اس در سے میں جاؤں کون سی جا

    انعام بھی ہو اکرم بھی ہو ملنے کا کبھی پیغام بھی ہو

    ساقی ہو سبو ہو جام بھی ہو تا دل کو ملے آرام ذرا

    ہاں در پہ تیرے میں آیا ہوں اے بدرِ شرافت مہرِ شرف

    اب جاے کہاں، اب جاے کہاں، اس کے در سوا، اس کے در سوا

    ہے نقل حضر سے یہ پیدا جب سے کہ ہوا پیدا یہ فلک

    تم سا نہ کوئی پیدا ہی ہوا، تم سا نہ کوئی ہوگا پیدا

    روضہ پہ تیرے جو آتا ہے وہ دل کی مرادیں پاتا ہے

    محبوب الہ محبوب الہ دیدار تو اپنا مجھ کو دکھا

    صدقہ سے فریدالحق دین کے حاصل ہوں مقاصد سب دل کے

    بیچارہ حبیبؔ غمگین کے از بہر خدا از بہر خدا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے