عشق_لیلیٰ رواج ہے اپنا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ
عشق لیلیٰ رواج ہے اپنا
مثل مجنوں مزاج ہے اپنا
کیا کریں تخت و تاج شاہی کو
رمز الفقر تاج ہے اپنا
ہر طرف جس کو ڈھونڈتے تھے کل
یار پہلو میں آج ہے اپنا
شاہ اجمیر کے تصدق سے
ہند میں اب تو راج ہے اپنا
حسن میں ہے حبیبؔ لا ثانی
درد بھی لا علاج ہے اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.