Font by Mehr Nastaliq Web

کروں میں شکر کس منہ سے ترے الطاف بے حد کا

حافظ جے پوری

کروں میں شکر کس منہ سے ترے الطاف بے حد کا

حافظ جے پوری

MORE BYحافظ جے پوری

    دلچسپ معلومات

    کرے گا اور کوئی وصف کیا نورِ محمد کا

    کروں میں شکر کس منہ سے ترے الطاف بے حد کا

    بنا کر امتی بھیجا مجھے تو نے محمد کا

    ضیائے مہر و مہ سے ہوگیا ثابت زمانہ کو

    پڑا ہے پرتوا ان پر رخ پُر نورِ احمد کا

    پتہ چلتا ہے قرآنِ مبارک کی عبارت سے

    ظہورِ دو جہاں ہے پرتو انورِ محمد کا

    مئے عشق نبی کا جام پی لینا نہیں آساں

    جنابِ شیخ یہ تو کام ہے شیدائے احمد کا

    خدا نے یہ شرف بخشا ہے ان کے ہی غلاموں کو

    کہ سلطانوں کا ہے سلطان ہر بردہ محمد کا

    فقط اک بوریا کافی ہے پڑ رہنے کو اے حافظؔ

    یہی وقتِ ضرورت کام دے گا ہم کو مسند کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے