کھڑا ہے در پر تمہارے منگتا شکور بابا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت بابا شکور
کھڑا ہے در پر تمہارے منگتا شکور بابا
عطا ہو خیر الوریٰ کا صدقہ شکور بابا
نظر میں اس کی جچے گی کیسے کسی کی صورت
نظر میں جس کی ہو تیرا چہرہ شکور بابا
پیا ہے جس نے شراب الفت تری نظر سے
لگا رہا ہے وہ ایک نعرہ شکور بابا
میں اپنے پیروں سے چل رہا ہوں سنبھل رہا ہوں
تمہاری سنت کا ہے کرشمہ شکور بابا
نگاہ سجدے میں گر رہی ہے مری مسلسل
دکھاؤ اپنے کرم کا جلوہ شکور بابا
کرم ہے رب کا عطا نبی کی طفیل نشتر
ملا ہے عالمؔ کو در تمہارا شکور بابا
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 422)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.