Font by Mehr Nastaliq Web

زندہ ذوق خالد و ضرار افغانوں میں ہے

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

زندہ ذوق خالد و ضرار افغانوں میں ہے

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    زندہ ذوق خالد و ضرار افغانوں میں ہے

    جاہدو کا شور کعبے کے نگہبانوں میں ہے

    آج پابند سلاسل ہے اسیر جور ہے

    جو بھی کابل کے خدا بینوں خدا دانوں میں ہے

    ذرہ ذرہ ہے شہیدوں کے لہو سے لالہ رنگ

    گوشہ گوشہ منظر خونیں کہستانوں میں ہے

    غازیان بدر و خندق کی ہے یہ بھی یادگار

    جو تڑپ جو سوز شمع دیں کے پروانوں میں ہے

    حضرت نور المشائخ کے مریدوں کو سلام

    نام جن کا ولولہ انگیز افسانوں میں ہے

    ناخداؤں کو ہے اپنے اپنے ساحل کی تلاش

    اور ملت کا سفینہ ہے کہ طوفانوں میں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے