Font by Mehr Nastaliq Web

ہوں مصیبت کے جب ایام رسول عربی

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

ہوں مصیبت کے جب ایام رسول عربی

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    ہوں مصیبت کے جب ایام رسول عربی

    کام آتا ہے تیرا نام رسول عربی

    تیرا ہی اسم گرامی ہے مداوائے الم

    چارہ ساز غم و آلام رسول عربی

    اؤلیا ہیں تیری درگاہ کے نوکر چاکر

    انبیا ہیں تیرے خدام رسول عربی

    عرش سے چومنے آتے ہیں ملائک کے جنود

    شہر طیبہ کے در و بام رسول عربی

    طلب و شوق فراواں بھی ہے تیری بخشش

    درد بھی ہے تیرا انعام رسول عربی

    مدح میں تیری رہوں تادم آخر مشغول

    یوں ہی گزریں سحر و شام رسول عربی

    جو بھی قرآن میں توصیف و ثنا ہے تیر ی

    اس میں کوئی نہیں ابہام رسول عربی

    اب مجھے چاہیے تھوڑی سی جگہ طیبہ میں

    اب مجھے چاہیے آرام رسول عربی

    نعت گو میں بھی ہوں حسان و بصیری کی طرح

    چاہتا ہوں کوئی انعام رسول عربی

    ہو جو ممکن تو بصد شوق مدینے پہنچوں

    بیچ کر جامہ احرام رسول عربی

    حشر میں اہل عجم کو بھی زیارت ہوگی

    جب کہ آئیں گے سرعام رسول عربی

    اے میرے سید و سردار و جمیل و زیبا

    اے میرے ہادی و گلفام رسول عربی

    نطق جبریل امیں ہے تیرا اعجاز بیاں

    وحی حق ہے تیرا پیغام رسول عربی

    مجھ پہ بھی چشم کرم مثل بلال حبشی

    میں بھی ہوں بندہ بے دام رسول عربی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے