Font by Mehr Nastaliq Web

ہر نظر پاک ہر سانس پاکیزہ تر

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

ہر نظر پاک ہر سانس پاکیزہ تر

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    ہر نظر پاک ہر سانس پاکیزہ تر

    ہر نفس یاد طیبہ میں عنبر فشاں

    سر میں سودائے عشق دیار عرب

    دل میں یاد شہنشاۂ کون و مکاں

    مستی شوق میں بھی ہے پیش نظر

    جادہ شہر محبوب کا ہر نشاں

    کوہساروں کے بھی خم بہ خم سلسلے

    ریگزاروں کی بھی وسعت بے کراں

    سرسراتی ہواؤں کے بھی زمزمے

    دل کشا وادیوں کی بھی خاموشیاں

    وہ مقدس مقامات روح الامیں

    وہ مکرم نشانات رب جہاں

    ہر تصور میں انوار بیت الحرم

    ہر تخیل میں یثرب کی رعنائیاں

    وہ تجلی بد اماں مدینے کی شب

    وہ حدود حرم میں سحر کی اذاں

    بات میں دلکشی چال میں دلبری

    آج بندوں پہ ہے قدسیوں کا گماں

    رخ پہ تابندگی دل میں پاکیزگی

    عزم میں پختگی ہر تمنا جواں

    جرم و عصیاں کے احساس سے بھی حزیں

    حاضری کی سعادت پہ بھی شادماں

    اللہ اللہ یہ ہنگام کیف آفریں

    اے خوشا بخت یہ ساعت کامراں

    آج ہے روح کونین بھی وجد میں

    عشق ہے اپنی منزل کی جانب رواں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے