وہ رازداں معنی تفسیر جاھدو
وہ رازداں معنی تفسیر جاھدو
اونچا ہے جس کا سر حد ادراک سے مقام
تقدیس جس کی آیہ تطہیر سے عیاں
تعظیم جس کی فرض ہے سب پر علی الدوام
اسلامیوں کو جس نے دیا درس حریت
یعنی حسین کشتۂ شمشیر اہل شام
مردانہ وار ڈٹ گیا باطل کے سامنے
وہ مرد حق پرست وہ مظلوم تشنہ کام
ہر دل پہ نقش جس کی شجاعت کا ثبت ہے
حاصل ہے جس کے نام کو کونین میں دوام
قائم ہے جس کے نام سے ناموس مصطفیٰ
لاکھوں درود اس پہ ہوں اور سیکڑوں سلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.