وہ منزل بوسہ گاہ حضرت روح الامیں ہوگی
وہ منزل بوسہ گاہ حضرت روح الامیں ہوگی
جہاں مدح و ثنائے سرور دنیا و دیں ہوگی
جدھر ہم عاصیوں کے روز محشر قافلے ہوں گے
اسی جانب نگاہ رحمتہ اللعالمیں ہوگی
وہ جس دم آئیں گے روز قیامت بے حجابانہ
وہ عالم بھی حسیں ہوگا وہ دنیا بھی حسیں ہوگی
خدا کے فضل سے ایسا بھی اک دن آنے والا ہے
کہ ان کے آستان ناز پر میری جبیں ہوگی
جو ان کا نام لے ان کو پکارے ان کا کہلائے
نصیب ایسے ہی دیوانے کو معراج یقیں ہوگی
گزاری ہے شہ دیں کی ثنا میں زندگی میں نے
دم آخر بھی میرے لب پہ نعت شاہ دیں ہوگی
خبر کیا تھی عرب کی سر زمیں کے رہنے والوں کو
کہ اک دن صبط انوار یزداں یہ زمیں ہوگی
یہ مہر و ماہ جس کے حسن کے رنگین جلوے ہیں
خدا جانے وہ ذات پاک خود کتنی حسین ہوگی
محبت فیض یاب بارگاہ شاہ والا ہے
محبت فیض یاب بارگاہ شاہ دیں ہوگی
فنا کے بعد بھی مظہرؔ کا عالم دوسرا ہوگا
یہاں تربت بنی تو روح طیبہ میں مکیں ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.