Font by Mehr Nastaliq Web

لب پہ ذکر شہ ابرار ہے سبحان اللہ

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

لب پہ ذکر شہ ابرار ہے سبحان اللہ

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    لب پہ ذکر شہ ابرار ہے سبحان اللہ

    دیدنی عالم انوار ہے سبحان اللہ

    دل تری یاد سے سرشار ہے سبحان اللہ

    روح پہ بارش انوار ہے سبحان اللہ

    مرکز قلب و نظر محور عشق و مستی

    روضہ احمد مختار ہے سبحان اللہ

    شکر للہ کہ دیکھی ہے مدینے میں بہار

    قابل دید یہ گلزار ہے سبحان اللہ

    ان کی نصرت غم و آلام میں کام آتی ہے

    میرا آقا مرا غم خوار ہے سبحان اللہ

    اللہ اللہ شہ والا کا جمال زیبا

    ہر کوئی طالب دیدار ہے سبحان اللہ

    نعت محبوب خدا مدح رسول مدنی

    میرا سرمایہ افکار ہے سبحان اللہ

    عجمی قافلہ بھی کعبے میں جا پہنچے گا

    عربی قافلہ سالار ہے سبحان اللہ

    اپنی تقدیر پہ جبریل نہ کیوں ناز کرے

    شاہؐ کا خادم دربار ہے سبحان اللہ

    سارے عالم کے لیے خوان کرم ہے ان کا

    کل جہاں ان کا نمک خوار ہے سبحان اللہ

    لوگ جھکتے ہیں در غیر پہ لیکن مظہرؔ

    خاک بوس در سرکار ہے سبحان اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے