دل بہت خوش ہے کہ یاد شہ ابرار میں ہے
دل بہت خوش ہے کہ یاد شہ ابرار میں ہے
للہ الحمد کہ جاں عالم انوار میں ہے
تو ہے بے تاب تو پڑھ سید عالم پہ درود
دل کی تسکین ثنا خوانی سرکار میں ہے
کشتی نوح کو طوفاں سے بچانے والے
چشم رحمت کہ سفینہ میرا منجدھار میں ہے
سختی روز قیامت پہ ہے زاہد کی نظر
شاہ کا لطف و کرم چشم گنہگار میں ہے
شکر للہ کہ مدینے کا جمال زیبا
میرے دل میں ہے مرے دیدۂ بیدار میں ہے
دل جبریل امیں نے بھی کیا ہے محسوس
جو سکون سرور کونین کے دربار میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.