جاں نثاروں کو تیرے مثل بلال حبشی
جاں نثاروں کو تیرے مثل بلال حبشی
سرفروشی کی تمنا تیرے بازار میں ہے
ہر جگہ ذکر شہ کون و مکاں ہے موجود
ہر گلستاں میں ہے ہر وادی پرخار میں ہے
روضہ پاک کے اندر ہے رسائی کس کی
کس کو معلوم کہ کیا پردہ اسرار میں ہے
عمر بھر سلسلہ نعت رہے گا جاری
ایک سیلاب معانی میرے افکار میں ہے
مظہرؔ نعت سرا ہو نہ اسی میں مدفون
یہ جو اک قبر غبار رہ سرکار میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.