مہ و خورشید سے روشن ہے نگینہ تیرا
مہ و خورشید سے روشن ہے نگینہ تیرا
تا قیامت رہے آباد مدینہ تیرا
فاش اسرار دل کون و مکاں ہیں تجھ پر
صبط حضرت جبریل ہے سینہ تیرا
کیف پرور ہیں مدینے کی فضائیں ساری
کہ مدینے میں مہکتا ہے پسینہ تیرا
میں گنہگار و سیہ کار ہوں لیکن پھر بھی
میری قسمت میں ہے رحمت کا خزینہ تیرا
اے شہ گلبدناں خاک پہ سونے والے
لامکاں گھر ہے ترا عرش ہے زینہ تیرا
یہ ترا داغ محبت بھی عطا ہے تیری
دل کی دنیا میں مہکتا ہے نگینہ تیرا
ناخدا جب کہ ہیں سلطاں مدینہ مظہرؔ
ڈوب سکتا نہیں طوفاں میں سفینہ تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.