ترے فیضانِ محبت تیرے اکرام کے بعد
ترے فیضانِ محبت تیرے اکرام کے بعد
اور اللہ سے کیا مانگوں اس انعام کے بعد
ختم بے سلسلۂ وحی و نزولِ جبریل
کوئی پیغام نہ آیا ترے پیغام کے بعد
یاد مجھ کو بھی کریں طیبہ کے جانے والے
لذتیں جب بھی عطا ہوں انہیں ہر کام کے بعد
حسن یوسف کے بھی چرچے تھے جہاں میں لیکن
رنگ پر آئی ہے یہ بزم ترے نام کے بعد
ذکر ہر روز مرے شاہ کا ہوتا ہے بلند
سحر و شام سے پہلے سحر و شام کے بعد
اور کیا چاہوں شہِ دیں کی محبت کے سوا
اور کیا دیکھوں مدینے کے دردبام کے بعد
پھر مرے دل پر ہوا نعت محمد کا نزول
شکر ہے لب پہ مرے لذت الہام کے بعد
میں کہ اس عہد میں ہوں نغمہ نواز یثرب
مجھے ڈھونڈے گا زمانہ مرے انجام کے بعد
کعبے کے بعد دینے کا سفر ہے مظہرؔ
منزل شوق ہے اس رہگذر عام کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.