Font by Mehr Nastaliq Web

افضل و اعلیٰ اعظم و اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

افضل و اعلیٰ اعظم و اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    افضل و اعلیٰ اعظم و اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

    عظمت حوا عظمت آدم صلی اللہ علیہ وسلم

    اسمِ گرامی اسم اعظم صلی اللہ علیہ وسلم

    درد کا درماں زخم کا مرہم صلی اللہ علیہ وسلم

    صبحِ ازل ان سے متجلیٰ شامِ ابد ان سے نورنی

    آپ مؤخر آپ مقدم صلی اللہ علیہ وسلم

    ان کا کوکب تاباں چمکا قریہ قریہ بستی بستی

    بستی بستی عالم عالم صلی اللہ علیہ وسلم

    عرش بریں سے اونچا پایہ رایتِ حق ہے ان کا سایہ

    رایت حق ہے ان کا پرچم صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ مرادِ آدم و یحییٰ محسنِ عیسٰی محسنِ موسٰی

    آپ نوید ابن مریم صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ ہی مفہوم فتدلی آپ ہی صورت آپ ہی معنیٰ

    آپ ہی جلوہ آپ ہی محرم صلی اللہ علیہ وسلم

    شان محمد ہے سبحانی قامت زیبا ہے لاثانی

    نورِ سراپا نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم

    نعت کے یہ رنگین اشارے مظہرؔ کو دل سے ہیں پیارے

    ہلکے ہلکے مبہم مبہم صلی اللہ علیہ وسلم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے