Font by Mehr Nastaliq Web

ادھر بھی کوئی ابر رحمت کا چھینٹا ادھر بھی نظر بے سہاروں کے والی

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

ادھر بھی کوئی ابر رحمت کا چھینٹا ادھر بھی نظر بے سہاروں کے والی

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    ادھر بھی کوئی ابر رحمت کا چھینٹا ادھر بھی نظر بے سہاروں کے والی

    نگاہوں میں ہے تیری بخشش کا عالم کھڑے میں ترے در پہ تیرے سوالی

    کبھی اک زمانے میں تھی وجہ نازش ترے نام لیواؤں کی شان عالی

    مگر اب تو ہے عبرتوں کا فسانہ ہم اہل مصیبت کی آشفتہ حالی

    ہمیں پھر عطا ہو جلالِ ابوذر میں پھر عنایت ہو شانِ بلالی

    دیکھتے رہیں تیرے گند کے جلوے سلامت رہے کئے روضے کی جالی

    بجا ہے کہ ہم تشنگانِ کرم کا عمل کی حقیقت سے دامن ہے خالی

    مگر یہ شرف بھی کوئی کم نہیں ہے تری ذات سے ایک نسبت ہے عالی

    جہاں سے ملی تھی بوصیری کو چادر جہاں کیف سامان تھی روح غزالی

    وہاں لے کے آیا ہوں کلیوں کے گُجرے وہاں لے کے پہنچا ہوں پھولوں کی ڈالی

    شب زندگی کی سحر کرنے والے خزف کو حریفِ گہر کرنے والے

    عرب تیرے فیضان رحمت کا طالب عجم تیری چشم کرم کا سوالی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے