دل میرا تجلیٰ کدہ عشق نبی ہے
دل میرا تجلیٰ کدہ عشق نبی ہے
عجمی ہے مگر کشتۂ ناز عربی ہے
ممتاز عراقی ہے یہاں خوش حلبی ہے
یہ سلسلہ عشق رسول عربی ہے
خواجہ کی عنایت ہے یہ فیضان نبی ہے
سینے میں مرے عشق کی جو آگ دبی ہے
اے ساقی تسنیم یہ کیا بوالعجبی ہے
مدت سے بدستور مری تشنہ لبی ہے
یہ روضہ سر کار ہے دربار نبی ہے
خاموش کہ فریاد یہاں بے ادبی ہے
اس ربط کے اس نیت باہم کے تصدق
سلطان امم میں عجمی تو عربی ہے
اے پیکر رعنائی و زیبائی و خوبی
تو سید مکی مدنی و عربی ہے
بس اتنا ہمیں مظہرؔ حیراں کا پتہ ہے
وابستہ درگاہ رسول عربی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.