جانب منزل محبوب سفر میرا ہے
جانب منزل محبوب سفر میرا ہے
ہائے کس عالم مستی میں گزر میرا ہے
آج ہر اشک میں رنگینی و رعنائی ہے
قابل دید ہر اک لعل و گہر میرا ہے
جن کو جلووں کو ترستی ہے ملائک کی نظر
انہی رستوں انہی راہوں میں گزر میرا ہوگا
جسے کہتے ہیں مدینہ وہ ہے جنت میری
جسے کہتا ہے جہاں طیبہ وہ گھر میرا ہے
شکر ایزد در رحمت پہ جبیں ہے میری
شکر ایزد در سرکار پہ سر میرا ہے
شق کا بار فرشتوں سے اٹھایا نہ گیا
عشق کو میں نے صدا دی یہ جگر میرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.