حرم کی اذان حسین اللہ اللہ
حرم کی اذان حسین اللہ اللہ
یہ نغمات وجد آفریں اللہ اللہ
مکاں اللہ اللہ مکیں زمیں اللہ اللہ
دیار عرب کی زمیں اللہ اللہ
یہ ذرات فرش زمیں اللہ اللہ
مقامات روح الامیں اللہ اللہ
ہر اک سجدہ معراج ہے بندگی کی
در سید المرسلیں اللہ اللہ
میں اور سامنا سرور دو جہاں کا
میں اور شاہ دیں کے قریں اللہ اللہ
یہ حسن مکمل یہ روضے کی جالی
یہ پردہ یہ پردہ نشیں اللہ اللہ
فروغ رخ ماہ و انجم ہے مظہرؔ
غبار رہ شاہ دیں اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.