Font by Mehr Nastaliq Web

پیری کا زمانہ ہے مدینے کا سفر ہے

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

پیری کا زمانہ ہے مدینے کا سفر ہے

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    پیری کا زمانہ ہے مدینے کا سفر ہے

    صد شکر مری شام ہم آغوش سحر ہے

    یہ وقت مناجات ہے ہنگام ظفر ہے

    آہوں میں تاثیر ہے دعاؤں میں اثر ہے

    گفتار میں شرینی ہے رفتار میں مستی

    موضوع سخن سید ذی شان کا نگر ہے

    ہر لحظہ ہیں سرکار کی رحمت پہ نگاہیں

    ہر لحظہ گنہگار پہ رحمت کی نظر ہے

    صبحیں بھی ضیا بار ہیں شامیں بھی صیا بار

    کیا نور افشاں سلسلہ شام و سحر ہے

    یہ ریت کے ٹیلے ہیں کہ آیات الہی

    ذرات کی دنیا ہے کہ جلووں کا نگر ہے

    خاموش فضاوں میں ہیں دن رات اذانیں

    خاک راہ محبوب ہے اور سجدوں میں سر ہے

    مکہ بھی نظر میں ہے مدینہ بھی نظر میں

    القصہ محبت کا جہاں زیر و زبر ہے

    دیکھا ہے مری روح نے وہ کیف کا عالم

    دشوار جہاں حور و ملائک کا گزر ہے

    ہر گام ہے اک زندگی تازہ کا پیغام

    مٹی میں ہے تاثیر ہوا میں بھی اثر ہے

    ان دونوں مقامات کے آداب جدا ہیں

    اک منزل محبوب اک اللہ کا گھر ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے