تم پہ بلہار یا معین الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر-راجستھان)
تم پہ بلہار یا معین الدین
ہوں میں ہر بار یا معین الدین
میرے سردار یا معین الدین
سب کے مختار یا معین الدین
رہتا ہے زار یا معین الدین
تیرا غم خوار یا معین الدین
گر لکھوں تم کو شاہ ہندوستان
ہے سزاوار یا معین الدین
ہیں تمہارے سکندر و دارا
حکم بردار یا معین الدین
رشک جنت ہے رشک جنت ہے
تیرا گلزار یا معین الدین
صدمۂ ہجر میں سہوں کب تک
اب تو دیدار یامعین الدین
ڈگمگاتے بھنور میں ہے کشتی
کر دو تم پار یا معین الدین
تم میرے درد کی کرو دارد
دل ہے بیمار یا معین الدین
رات دن میں تیری ثنا لکھوں
ہو یہی کار یا معین الدین
خواب میں بھی نظر آ جائے
تیرا رخسار یا معین الدین
پھر بلا لیجے مجھے اجمیر
ہوں میں لاچار یا معین الدین
رہے پھولا پھلا معین الہند
مثل گلزار یا معین الدین
اس کا بانی رہے قیامت تک
تم ایثار یا معین الدین
کب تلک ہند میں پھرے در در
نصرتؔ زار یا معین الدین
- کتاب : دے معین الہند (Pg. 9)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.