آنکھیں جو خدا دے تو ہو دیدار محمد
آنکھیں جو خدا دے تو ہو دیدار محمد
ہوں کان تو سنتے رہیں گفتار محمد
اے کاش مری قسمت خفتہ کبھی جاگے
اے کاش ملے خواب میں دیدار محمد
سودائے محبت کی جنہیں ملتی ہے دولت
سر بیچ کے ہوتے ہیں خریدار محمد
قید وہ ہے جو عشق محمد سے ہے آزاد
آزاد وہ ہے جو ہے گرفتار محمد
حافظؔ کی دعا تجھ سے ہے اے شافی مطلق
جیتا رہوں جب تک رہوں بیمار محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.