خواجۂ دنیا و دیں معین الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
خواجۂ دنیا و دیں معین الدین
کون ہے ہو تمہیں معین الدین
دین حق کے معین معین الدین
نور حق بالیقین معین الدین
خواجۂ خواجگاں تمہیں تو ہو
سرور کاملیں معین الدین
آپ کا نام فضلِ باری سے
ہو گیا دل نشیں معین الدین
روز و شب آپ کا تصور ہے
گور ہوں میں کہیں معین الدین
خاتم دینِ پاک احمد کے
بس تمہیں ہو نگیں معین الدین
دھیان ہے روضۂ مقدس کا
گو پڑا ہوں یہیں معین الدین
آپ کو بادشاہِ ہند جناب
کون کہتا نہیں معین الدین
حافظِؔ خستہ کی زبان پر ہے
میرے حامی معیں معین الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.