خواجۂ دوسرا غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
خواجۂ دوسرا غریب نواز
سرور اؤلیا غریب نواز
میں ہوں بندہ ترا غریب نواز
تو ہے مولا مرا غریب نواز
مجھ سے سائل کا آپ سا داتا
پھر مجھے خوف کیا غریب نواز
غاصئی سخت اک اشارے سے
کر دئیے اؤلیا غریب نواز
تم شہنشاہِ ہند ہو شاہا
میں تمہارا گدا غریب نواز
کر دیے ایک آنِ واحد میں
سیکڑوں اؤلیا غریب نواز
دین اسلام ہند میں حضرت
تم نے پھیلا دیا غریب نواز
گردش چرخ سے ہوں تنگ آیا
تجھ سے ہے التجا غریب نواز
ترے در کا غلام ہے حافظؔ
اس کا ہووے بھلا غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.