Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مظہر نورِ خدا پیدا ہوئے

محمد حافظ اللہ صابری

مظہر نورِ خدا پیدا ہوئے

محمد حافظ اللہ صابری

MORE BYمحمد حافظ اللہ صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    مظہر نورِ خدا پیدا ہوئے

    خاصۂ رب العلیٰ پیدا ہوئے

    نور چشمِ مصطفیٰ پیدا ہوئے

    ابن ابن مرتضیٰ پیدا ہوئے

    ہادئی راہِ ہدیٰ پیدا ہوئے

    سر گروہِ اؤلیا پیدا ہوئے

    چشمۂ جود و سخا پیدا ہوئے

    منبع لطف و عطا پیدا ہوئے

    آج فخرِ اؤلیا پیدا ہوئے

    واہ کیا نامِ خدا پیدا ہوئے

    ماہِ برج اقتدا پیدا ہوئے

    مہر صدر ابتدا پیدا ہوئے

    پرورش فرمائے بر حال غریب

    جاہ بخش بے نوا پیدا ہوئے

    دستگیر بیکساں در بیکسی

    خواجۂ حاجت روا پیدا ہوئے

    حضرتِ خواجہ معین الدین حسن

    عارفوں کے پیشوا پیدا ہوئے

    حامئی دین متین مصطفیٰ

    خضر راہِ ابتدا پیدا ہوئے

    خواجۂ اکبر لقب ہندالولی

    تاجدارِ اؤلیا پیدا ہوئے

    سنجرستاں میں خوشی ہے کو بکو

    چشتیوں کے پیشوا پیدا ہوئے

    بادشاہِ ہند اور ہندالنبی

    مظہر شانِ خدا پیدا ہوئے

    نائب حضرت محمد مصطفیٰ

    خاص و مقبولِ خدا پیدا ہوئے

    خواجۂ عثمان نے کی جن کی ثنا

    یہ وہ سردارِ ولا پیدا ہوئے

    رحمتِ حق ہو جیو ان پر مدام

    حافظاؔ وہ پیشوا پیدا ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے