ہے عبادت مری نعت_خیر_الوریٰ مجھ کو دنیا کی پروا نہیں ہے
ہے عبادت مری نعت خیر الوریٰ مجھ کو دنیا کی پروا نہیں ہے
میری پہچان ہے نسب مصطفیٰ مجھ کو دوزخ کا کھٹکا نہیں ہے
جا کے گھر گھر سجاتا ہوں میں محفلیں اپنے محبوب کی رب کے مطلوب کی
صدقہ سرکار کا ہے ملا مرتبہ کیسے کہہ دوں کہ ملتا نہیں ہے
جتنا ہے یہ کرم رکھتے ہیں وہ بھرم سید محترم شاہ والا حسن
نعت سرکار سے شاد ہے دل مرا اور کچھ دل کو بھاتا نہیں ہے
کن خدا نے کہا خلق سب کو کیا جس کی خاطر کہا وہ تو پہلے سے تھا
آپ کے نور سے نور سب کو ملا آپ سا کوئی دیکھا نہیں ہے
ہے یہ ہر دم دعا جب ہو وقت نزع آپ ہوں اس گھڑی سامنے مصطفیٰ
ہے تمنا یہی آخری با خدا اور کوئی تمنا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.