ہے تیری ولا علامت_دیں
دلچسپ معلومات
مدحت حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
ہے تیری ولا علامت دیں
جو تجھ سے پھرا ہوا وہ ناری
تو نفس رسول ہے سراپا
تفضیل کی بحث خامکاری
تو اور خلیفہ بلا فصل
ہے عقل سے مغز جوش عاری
اول ہے تو ہی تو ہی ہے آخر
محدود نہیں ہے نور باری
کعبے میں ترا تولد خاص
برہان وجود پاک باری
شاہوں سے فزوں مرا تجمل
یعنی ترے در کا ہوں بھکاری
میکشؔ مرا مرتبہ نہ پوچھو
ہوں پنجتنی و چار یاری
- کتاب : Intikhab-e-Kalaam-e-Maikash (Pg. 66)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.