خواجۂ_صبر_و_رضا مخدوم_کل مخدومیاں
دلچسپ معلومات
منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
خواجۂ صبر و رضا مخدوم کل مخدومیاں
یا علی احمد علاؤ الدین نور چشتیاں
آپ کو بخشی گئی اقلیم فقر لا زوال
سرزمین چشت کے ہیں آپ مہر ضوفشاں
آپ کا در آپ کے محتاج کیسے چھوڑ دیں
آپ کا رحم و کرم ہے دستگیر بے کساں
سن ہی لیجے حضرت گنج شکر کا واسطہ
غم کے مارے دل شکستہ دردمندوں کی فغاں
سخت مشکل میں پھنسا ہے اب اسے کیجے رہا
آپ کا حیرتؔ ہوا ہے قید غم سے نیم جاں
- کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 42)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.