Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بحمد_اللہ کہ عالم میں وہ نور_العالمیں آئے

حیرت شاہ وارثی

بحمد_اللہ کہ عالم میں وہ نور_العالمیں آئے

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    بحمد اللہ کہ عالم میں وہ نور العالمیں آئے

    ضیائے مرسلیں آئے بنائے صادقیں آئے

    فروغ نور حق محبوب رب العالمیں آئے

    وہ نور اولیں کا آخری نور مبیں آئے

    شہ امی لقب بن کے رسول فاضلیں آئے

    وہ علمناہ من اللدنا کے عین الیقیں آئے

    جہان رنگ و بو کی جان روح العالمیں آئے

    قیامت کی چمک لے کر جمال اجملیں آئے

    منور ہیں زمین و آسماں جب عشق حضرت سے

    بنی آدم تو کیا وہ تو شفیع العالمیں آئے

    جہاں عشق الٰہی درد امت بن کے آیا ہو

    وہ احسانات حق لے کر کریم الاکرمیں آئے

    جہان علم و حکمت پہلے بخشا زمانے کو

    تو اپنے ساتھ لے کر وہ یہاں کیا کیا نہیں آئے

    ابو بکر و عمر عثمان و حیدر سب انہیں کے ہیں

    ازل کے روز ہی سے وہ ضیائے عارفیں آئے

    علی و فاطمہ حسنین کی تطہیر کا صدقہ

    عطا ہوتا ہے سب کو جو بھی دل سے بالیقیں آئے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 124)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے