شان وارث
وارث پہ ہوئے جاتے ہیں قربان ہزاروں
اور زندہ ہوئے جاتے ہیں بے جان ہزاروں
سجدے جو وہاں کرتے ہیں انسان ہزاروں
گمراہ وہاں پاتے ہیں ایمان ہزاروں
اے شمع ازل آپ کے انوار پہ مٹ کر
پروانے وہاں چڑھتے ہیں پروان ہزاروں
کھو بیٹھے وہاں عقل و خرچ سینکڑوں دانا
اور پاگئے سب کچھ وہاں نادان ہزاروں
حیرتؔ ہی اکیلا نہیں کچھ آپ کا حیراں
حیرتؔ سے وہاں پھرتے ہیں حیران ہزاروں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 127)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.