مری جان پر غم فدائے محمدؐ
مری جان پر غم فدائے محمدؐ
مری آنکھ محو لقائے محمدؐ
زمیں آسماں ہیں برائے محمدؐ
جو عرش معلی ہے جائے محمدؐ
مرا دل بھی ہے خاک پائے محمدؐ
عجب شان قدت عجب ہیں کرشمے
کوئی ان کو دیکھے تو کس طرح دیکھے
ہوئے جمع یکجا تھے دو نور ایسے
نظر آئے ان میں جو اپنے ہی جلوے
تو خالق کو بھائی ادائے محمدؐ
دل بے نوا ہے جہان محبت
ہے محبوب بھی کون؟ فخر رسالت
الٰہی بس اتنی رہے مجھ پر رحمت
وہ روئے منور ہو اور میری حیرت
رہوں تا قیامت فدائے محمدؐ
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 124)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.